حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ بجٹ میں تنخواہوں کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے

نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔






