خصوصی صفائی آپریشن ،سی ای او بابر صاحب دین کی علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار، اور سمن آباد کے گلی محلوں میں سر پرائز چیکنگ

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔شہر کے 9ٹاؤنز میں گلی محلوں کی سطح تک خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز پر عملہ مامور ہے۔صفائی کے احسن اقدامات کے لیے سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں متحرک ہیں،انہوں نے علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور سمن آباد میں سر پرائز چیکنگ کے دوران گلی محلوں میں موجود چھوٹی مارکیٹس میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔گنجان آباد علاقوں اور زیادہ رش والی جگہوں پر گاڑیوں کے ٹرپس بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے نظام بلاک، کریم بلاک، عمر بلاک، اور نشتر بلاک سے ملحقہ گلیوں میں مینوئل سویپنگ کا جائزہ لیا۔یتیم خانہ چوک، گلشن راوی، سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ، سیر گاہ پوائنٹ کا دورہ کیا جبکہ مرغزار روڈ، سبزہ زار مارکیٹ، سپورٹس کمپلیکس، بٹ چوک، لیاقت چوک کے اطراف گلی محلوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں سے بات چیت بھی کی۔رہائشیوں نے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے اظہارِ اطمینان کیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں،ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور صفائی ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button