چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اہم اجلاس

چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت جناح ہال میں لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں گلیوں کو ری ڈیزائن کرنے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ زونل افسران اپنے اپنے زونز میں تمام سکیموں کو فی الفور اپ ڈیٹ کریں اور 8 نومبر کو ہونے والے ٹینڈرز سے قبل تمام تر کام کو مکمل کیا جائے.

چیف آفیسر نے شہر بھر میں درکار سٹریٹ لائٹس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا. انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے تحت خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی و مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے، چیف آفیسر نے کہا کہ زونل افسران و عملہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کو بحال کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں. اجلاس میں ایم او ریگولیشنز ہیڈ کوارٹر، ریگولیشنز زونل افسران، ایم او انفراسٹرکچر، زونل افسران انفراسٹرکچر، ایم او پلاننگ ہیڈ کوارٹر، زونل پلاننگ آفیسر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی.

جواب دیں

Back to top button