محکمہ بلدیات پنجاب نے 18 چیف افسران کے تقررو تبادلے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کےمطابق تقرری کے منتظر کاشف محمود کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قصور تعینات کر دیا گیا ہے،

ساجد علی خان چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔گلریز افضال کو چیف آفیسر ایم سی علی پور چٹھہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
غلام مرتضٰی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی میاں چنوں کو بورڈ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عمیر سلطان کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ تعینات کر دیا گیا ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ چیف آفیسر میںونسپل کمیٹی کنگن پور کو میونسپل کمیٹی مصطفیٰ آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔وقاص حمید کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ اددو تعینات کر دیا گیا ہے۔
تقرری کے منتظر تفویض خالد ایم او ریگولیشنز میونسپل کمیٹی مصطفیٰ آباد تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر خرم افتخار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد پرویز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فورٹ عباس کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فرخ عدنان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی احمد پور تعینات کیا گیا ہے۔
پیام غنی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دریا خان کا چیف آفیسر ایم سی اٹھارہ ہزاری تبادلہ جبکہ طارق جاوید چیف آفیسر تاندلیانوالہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔علی رضا ڈسٹرکٹ آفیسر ٹوبہ ٹیگ سنگھ کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد طاہر فاروق چیف آفیسر کمالیہ کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ان تمام آفیسر کا تعلق لوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ سے ہے





