ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے چیئر مین بورڈ آف گورنرز سید قمر رضا اور ایم ڈی او پی ایف محمد ارشد بھٹی کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سکیم کے مسائل بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن، سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بہترین کام کر رہا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔اوورسیز پاکستانی ہر سال اربوں روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ا یل ڈی اے او پی ایف سکیم سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔ملاقات میں فیصلہ ہواکہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن اپنی سکیم کے لیے ایل ڈی اے سے تکنیکی معاونت حاصل کرے گا۔ملاقات میں ایل ڈی اے میں جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ ائیز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کر رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز جاری ہیں۔ شہر میں 9500 سے زائد غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کیا گیا ہے۔ایل ڈی اے غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے۔ ملاقات میں شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اور میٹرو پولیٹن ونگ میں مجوزہ ریفارمز بارے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، چیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے شرکت کی۔






