اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے ایک اور جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،دکانداروں کی اطلاع پر گرفتاری

شالیمار زون کے علاقے میں ایک اور جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتارکر لیا گیا ہے۔جوجمیل پارک شیر شاہ روڈ پر دکانداروں کو جرمانہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

معیز عمران نامی جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی دکانداروں نے نشاندہی کی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔جانچ پڑتال کے بعد جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو حوالے پولیس کر دیا۔ جعلی مجسٹریٹ پر دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔جعلی مجسٹریٹ کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور کےمطابق جعلی مجسٹریٹ بھتہ خوری، گراں فروشی اور بلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ ضلعی انتظامیہ کرپٹ عناصر کے خاتمہ کے لیے متحرک ہے۔گراں فروشی اور مافیا کے خاتمہ کے لیے شہری تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ دکانداروں کی اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں جعلی مجسٹریٹ کی گرفتاری ممکن ہوئی۔ہر قسم کے مافیا اور کرپٹ ناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔اب رشوت نہیں چلے گی،

رشوت، سفارش اور مک مکا کا خاتمہ / گراں فروش مافیا کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہو گا۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر گراں فروشوں اور کرپٹ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button