ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ کاہنہ نو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا. ایم ایس ہسپتال نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں پارکنگ کے درپیش مسائل کے حل کے لئے جگہ مختص کر دی گئی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہسپتال میں مختلف وارڈز اور سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مریضوں سے ملاقات کی اور عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی و کوالٹی اور میعار کو چیک کیا. انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے. بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسپنسری میں زائد المیعاد ادویات کو واپس کر کے نیا سٹاک منگوایا جاتا ہے. ایم ایس ہسپتال نے کہا کہ ہسپتال میں کسی بھی قسم کی سہولیات کا فقدان نہیں ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام مریضوں کو بہترین اور بروقت طبی امداد اور سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے سید موسیٰ رضا نے ہسپتال انتظامیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ایم ایس ہسپتال کو مزید بہتر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی.ڈی سی لاہور نے یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی.






