ایل ڈی اے کی آئندہ آکشن بارے اہم اجلاس ،رواں مالی سال کی دوسری آکشن 4 دسمبر کو ہوگی،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت آئندہ آکشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈائریکٹر آکشن علی بن سہیل نے آئندہ اکشن بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے رواں مالی سال کی دوسری آکشن 4 دسمبر بروز بدھ کرے گا۔ایل ڈی اے نیلام عام کا انعقاد ایکسپو سنٹر میں کیا جائے گا۔ایل ڈی اے آکشن میں مختلف سکیموں کے رہائشی و کمرشل پلاٹس رکھے گا۔آکشن میں پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کو لیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔پارک اینڈ رائیڈ پلازہ علامہ اقبال ٹاؤن کا گراؤنڈ فلور اور لوئر گراؤنڈ کو لیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔جوبلی ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں پٹرول پمپ سائٹس کو آکشن میں رکھا جائے گا۔ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں میں ریستوران اور سپورٹس سائٹس کو لیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔نجی سکیموں میں پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کو لیز اور فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔جوہر ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن میں ایک کینال، 12 مرلے، 7.5, 5 اور 3 مرلے کے پلاٹس کو بھی آکشن میں رکھا جائے گا۔

جوہر ٹاؤن میں اپارٹمنٹ سائٹ و کمرشل پلاٹس، جوبلی ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، سبزہ زار اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں کمرشل پلاٹ نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے اپنی سکیموں کے رہائشی پلاٹوں کو بیلٹنگ کے زریعے فروحت کے لیے بھی جلد پیش کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button