ای ٹینڈرنگ سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں کرپشن و کمیشن کا خاتمہ ممکن ہو گا،شاہد عباس کاٹھیا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں تمام زونل کے ٹھیکیداروں نے شرکت کی. چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا.

چیف آفیسر کو ٹینڈر سے قبل ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ دی گئی. ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ای ٹینڈرنگ کو مدنظر رکھا گیا ہے. چیف آفیسر نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں کرپشن و کمیشن کا خاتمہ ممکن ہو گا اور ای ٹینڈرنگ سے ترقیاتی اسکیموں میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے گا، چیف آفیسر شاہد عباس نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ میگا پراجیکٹ ہے اور لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور شہر کو ایک ماڈل سٹی بنایا جا سکتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button