کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ریونیو اہداف و کارکردگی کے حوالے سے صدر اور کینٹ آفس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مینول ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزڈ منتقلی و ڈیجیٹیلائزیشن، ریونیو ٹیکس کولیکشن، پرائس کنٹرول پر تفصیلی بریفنگ لی اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اے سی کینٹ اور اے سی صدر نے پرفارمینس اہداف بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے دونوں تحصیلوں کے ریکارڈ روم کا خصوصی دورہ کیا، ریکارڈ روم کے ریکارڈ رجسٹر سے متفرق طور پر انتقالات کی تصدیق کرائی۔

انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیلیں تقسیم ہوچکیں، ہر تحصیل کا مکمل ریکارڈ متعلقہ تحصیل میں ہونا چاہئیے، وزیر اعلی پنجاب کا کی پرفارمینس اہداف پر مکمل فوکس ہے، شہری خدمات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے۔ کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر اے سی آر لاہور علیم احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔






