وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت بلدیات کے مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ عبدالغنی شیخ، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن، ڈی جی ایل ڈی ڈی اے صفدر بگھیو، ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی، چیف آپریٹنگ آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان، پی ڈی میگا پروجیکٹ آفتاب چانڈیو و دیگر نے شرکت کی۔






