وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وسندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کے چیئرمین جنید بلند کی صدارت میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز (کاٹی) میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کاٹی کے صدر جنید نقی سمیت مختلف صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صنعتکاروں نے ہنر مند افرادی قوت کی قلت اور تکنیکی تعلیم کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے پر زور دیا۔ کاٹی کے نمائندوں نے اسٹیوٹا کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔اس موقع پر چیئرمین اسٹیوٹا جنید بلند نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں سے جڑی ہے، اور ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید صنعتوں میں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق اسٹیوٹا کے تربیتی کورسز کو صنعتوں کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے گا، تاکہ نوجوانوں کو عملی میدان میں بہتر مواقع میسر آسکیں۔ جنید بلند نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا وژن تھا، جسے بلاول بھٹو زرداری آگے بڑھا رہے ہیں۔ پی پی پی کا منشور ہے کہ ملک کا ہر شہری تربیت یافتہ ہو تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر اسٹیوٹا کے تمام انسٹیٹیوٹز کے دورے شروع کیے ہیں، آنے والے وقت میں عوام کو ان میں بہتری نظر آئے گی۔اجلاس میں اسٹیوٹا اور کاٹی کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تربیتی مراکز قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ صدر کاٹی جنید نقی نے چیئرمین اسٹیوٹا کو تفصیلی بریفنگ دی اور آخر میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*سندھ اسمبلی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی*
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک مشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
6 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
7 دن ago
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
Related Articles
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
1 ہفتہ ago
سکھر سے روہڑی، جدید اور آسان سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے جمالو ٹرین کا آزمائشی سفر کامیابی سے مکمل
2 ہفتے ago



