شہر کی 40سے زائد اہم شاہراہوں پر سکریپنگ اور واشنگ ایکٹیویٹیزجاری ہیں،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

ایل ڈبلیو ایم سی شہرِ لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی کیلئے پرعزم ہے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پرایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کی جانب سے شہر بھر میں ویٹ سویپنگ اورہائی ائر کوالٹی انڈیکس ایریاز میں پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کی 40سے زائد اہم شاہراہوں پر سکریپنگ اور واشنگ آپریشن کے ساتھ ساتھ خصوصی صفائی ایکٹیویٹیز جاری ہیں،

اس سلسلے میں فیروز پور روڈ، حالی روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، نور جہاں روڈ اور مال روڈ پر سکریپنگ اور واشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سگیاں روڈ، تاج کمپنی روڈ، شاہدرہ چوک، جی ٹی روڈ، ٹرک اڈا، لاری اڈا میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔سرکلر روڈ، ایک موری پل، ریلوے اسٹیشن، شالامار باغ، بھوگی وال روڈ، داروغہ والا، سلامت پورہ میں سکریپنگ اور سپرنکلنگ کی جا رہی ہے جبکہ مومن پورہ بھینی روڈ، دھرم پوری، ہربنس پورہ، رحمان پورہ میں بھی سکریپنگ ایکٹیویٹی کی جا رہی ہے۔مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ، اللہ ہو چوک، کالج روڈ، باگڑیاں چوک، کچا جیل روڈ، مادر ملت روڈ، ملتان روڈ، ٹھوکر چوک، ایم اے او چوک، چوبرجی، آزادی چوک پرایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی ورکرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔مزید برآں رات کی شفٹ میں تمام شاہراہوں کی واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کاکہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کوڑے کو جلانے اور پھیلانے سے اجتناب کریں۔کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button