وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یونین کونسلوں کےنائب قاصدوں کو ترقیوں کی یقین دہانی کروادی، سیکرٹری بلدیات کو ہدایات

لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یونین کونسلوں کےنائب قاصدوں کو ترقیوں کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پنجاب کی 4015 یونین کونسلز کے لئے سروس رولز بھی اسی ماہ فائنل کر لئےجائیں گے۔پنجاب کے یونین کونسلز کے نائب قاصد 18 سال سے ترقی سے محروم ہیں ۔جن کے سروس رولز کی فائل چھ ماہ سے سیکرٹری ریگولیشن کے پاس زیر التواء ہے جو کوئی فیصلہ نہیں کر سکے جس سے یونین کونسلز کے نائب قاصد تشویش میں مبتلا تھے۔آل پنجاب نائب قاصدین یونین کونسلز کے صدر آصف ھادی کی قیادت میں نائب قاصدوں کے وفد نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے ملاقات کی اور تفصیلی طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیر بلدیات نے سیکرٹری بلدیات کو فوری طور پر یونین کونسلز کے ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد یونین کے وفد نے سیکرٹری بلدیات، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن کو اپنے کیس کے حوالے سے بریف کیا۔انھوں نےبتایا کہ یونین کونسلز میں جہاں 3750 ترقیاں زیر التوا ہیں وہاں 1784 خالی آسامیوں پر بھرتیاں بھی نہیں کی جا رہی ہیں۔پانچ سو سے زائد نائب قاصد گریجویٹ ہونے کے باوجود 18 سال سے ترقی کے منتظر ہیں۔پہلے ان کاکیس محکمہ بلدیات پنجاب میں زیر التواء تھا اب سیکرٹری ریگولیشن کی طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔سابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے یونین کونسلوں کے نائب قاصدوں کے ترقی کے مطالبہ کو جائز قرار دیتے ہوئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو سروس رولز بنانے اور ترقیوں کے کیس فائنل کرنے کاحکم دیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button