”کسان خوشحال،پنجاب خوشحال“ ویژن کے تحت پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کا تاریخی اور ریکارڈ انعامی پیکج پیش کیاگیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے ہزاروں مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان کیا گیا- وزیراعلی مریم نوازشریف کے اعلان کے مطابق پنجاب میں ساڑھے 12 تا 25ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000لینڈ لیولرز مفت دئیے جائیں گے اور اسی طرح پنجاب بھر میں 25ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنیوالے کسانوں کو 1000گرین ٹریکٹر بالکل مفت ملیں گے- گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ ا ندازی دئیے جائیں گے- وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،پورا ساتھ دیں گے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، کاشتکاروں کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے بتایا کہ گندم کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج،کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے،تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پنجاب بھر کے کسان وزیراعلی مریم نوازشریف کی مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈلیولرز پراجیکٹ کی تفصیلات کے لئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن0800-17000پر کال کر سکتے ہیں -گندم کے کاشتکار مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈلیولرزکے لئے ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع کر سکتے ہیں -گندم کے کاشتکار متعلقہ محکمہ زراعت توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں –
Read Next
13 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے، طلبہ کے لئے انٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کرنے اور ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے کا اعلان
3 دن ago
حکومت پنجاب نے 69 افسروں کی پروموشن کا فیصلہ کردیا
3 دن ago
مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش
4 دن ago
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاطویل ترین80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل21 واں اجلاس،اہم فیصلے
Related Articles
مریم نواز شریف کا پنجاب میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف، ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم
6 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ چین مکمل، وطن واپسی،ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اورچین کے دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا
1 ہفتہ ago