سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کی خوبصورتی، قدرتی مناظر اور لینڈ اسکیپ فوٹوگرافی سے متعلق شاندار کتاب "بلوچستان: ایئر پیناراماس اینڈ لینڈ سکیپس” کی تقریب رونمائی روپانی اکیڈمی گلگت میں منعقد ہوئی، تقریب میں سیکریٹری اطلاعات میر وقار احمد، سیکریٹری واٹر منیجمنٹ و ایریگیشن محمد اعظم خان، سیکریٹری زراعت و لائیو سٹاک منصور عالم، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان سمیت مختلف سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے سیکریٹری خزانہ عزیز احمد جمالی کی بلوچستان کے خوبصورت مناظر کی عکاس کتاب منظر عام پر لانے کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور اس امر کا بھی اظہار کیا کہ یہ کتاب بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور ملکی و عالمی سیاحوں کو بلوچستان کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔