محکمہ بلدیات پنجاب نے پلاننگ فنکشنل یونٹ لوکل گورنمنٹ سروس کے 18 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کارپوریشن ملتان امین مغل کو ایم او پی میونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔محمد طیب ایم او پی میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو ایم او پی ساہیوال،تقرری کے منتظر محمد فاروق کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ڈی جی آئی اینڈ ایم،شمائلہ خان ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل راولپنڈی کو ایم او پی ایم سی کہوٹہ ،عبدالسلام ایم او پی کہوٹہ کو ڈی او پی راولپنڈی، محمد داؤد ایم او پی منڈی بہاولدین سے ایم او پی چکوال،دلبر زبیری کو ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل سرگودھا سے ضلع کونسل خوشاب ٹرانسفر کیا گیا ہے۔توقیر اقبال ڈی او پی خوشاب کی بطور ڈی او پی سرگودھا تقرری کی گئی ہے۔سید عرفان کاظمی ایم او پی میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عفنان احسان ایم او پی فیروز والا کو اے زیڈ او پی گلبرگ زون ایم سی ایل،مسرور طیب ایم او پی پسرور کو اے ایم او آرکیٹیکٹ ایم سی ایل تعینات کر دیا گیا ہے۔مدثر نواز بلڈنگ انسپکٹر خانیوال کو دیپالپور، تقرری کے منتظر عمیر محمود کو بلڈنگ انسپکٹر ایم سی سیالکوٹ، شاہد عباس بلڈنگ انسپکٹر دینہ سے قلعہ دیدار سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔کامران احمد بلڈنگ انسپکٹر ڈسکہ کو محکمہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تقرری کے منتظر محمد عامر بلڈنگ انسپکٹر کو ایم سی پسرور اور عمران ارشاد بلڈنگ انسپکٹر عزیز بھٹی زون ایم سی ایل کو محکمہ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔