انفورسمنٹ بہتر بنانا ضروری ہے، ماسٹر پلاننگ کے بغیر غلط ہاؤسنگ سرگرمیوں سے کیسے روک سکتے ہیں؟ذیشان رفیق کا ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے کی تقریب سے خطاب

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پی ایم یو 10 اضلاع میں پلاننگ سپورٹ سسٹم (پی ایس ایس) کا کام مکمل کرچکا ہے۔ جلد 32 اضلاع میں پی ایس ایس پراجیکٹ کی تکمیل ہو جائیگی۔ اس پراجیکٹ کے تحت جی پی ایس کے ذریعے ہر ضلع میں بغیر پلاننگ ڈویلپمنٹ کی موثر مانیٹرنگ ہو سکے گی۔ ورلڈ ٹاؤن پلاننگ ڈے کے حوالے سے رائل پام کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا ماضی میں سسٹم کو مضبوط بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں ہوئیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پہلی بار شہروں اور دیہات میں سہولیات کی بلاتفریق فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ماسٹر پلاننگ کے بغیر ہم کسی کو غلط ہائوسنگ سرگرمیوں سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔ اس لئے پی ایس ایس پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے بھی پی ایس ایس پراجیکٹ کی تعریف کی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر کام میں پولیس کی مدد لینے کی بجائے انفورسمنٹ کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اسی لئے انفورسمنٹ اتھارٹی بنائی جائے گی۔ اس کے لئے ایکٹ کی پنجاب اسمبلی منظوری دے چکی ہے۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ شفافیت کیلئے تمام معاملات کو ڈیجیٹائز اور ڈیجٹلائز کرنا ضروری ہے۔ صوبائی سطح پر ہائوسنگ سکیموں سے متعلق امور کی مانیٹرنگ کے لئے سپاشل spatial اتھارٹی بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ یہ اقدام صرف موثر ٹائون پلاننگ کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ صرف قوانین بنانا کافی نہیں بلکہ ان کا موثر نفاذ بھی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے 8 ماہ کے دوران صرف عملی اقدامات پر فوکس کیا۔ اس کی ایک مثال سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا یکساں پروگرام ہے جو اسی ماہ لانچ ہو رہا ہے۔ آئوٹ سورسنگ پراجیکٹ سے ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے۔ معمولی فیس کے بدلے صفائی کی غیرمعمولی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چاہتی ہیں صفائی کا نیا نظام نہ صرف موثر بلکہ دیرپا ہو۔ الحمداللہ ” وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب، ستھرا پنجاب” کا نعرہ عملی شکل اختیار کرگیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے اس نئے نظام کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پنجاب اور پاکستان دے کر جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button