کمشنرلاہور مریم خان کی طرف سے سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ،سائن بورڈز بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، ٹیپا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو ہدایات جاری

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، ٹیپا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکولوں میں سٹوڈنٹس کی محفوظ آمدورفت کیلئے دونوں اطراف میں سائن بورڈز اور زیبراکراسنگ لازم ہیں، جن سکولوں کے سامنے سائن بورڈ موجود ہیں وہاں تھرموپلاسٹک پینٹ سے زیبرا کراسنگ بنای جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی محفوظ آمدروفت کیلئے سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ پینٹ کو متعین مدت کے بعد ریفریش بھی کیا جائے۔کمشنر لاہور نے مریم خان کی زیر صدارت سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، ایجوکیشن، ٹیپا اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر لاہور مریم خان نے سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے فراہم کردہ سکولوں کی فہرست ضلعی انتظامیہ کے سپرد کرتے ہوئے کہا کہ آج اور کل چھٹی کے دن بھی کام ہوگا۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ، ٹیپا، ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کو لائحہ عمل دے دیا، انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کے طلبہ و طالبات کی محفوظ آمدورفت کیلئے ٹیپا کام شروع کرے، کمشنر لاہور نے مانیٹرنگ کے لیے ٹیپا، ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی جوائنٹ ورکنگ ٹیم تشکیل دے دی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، اے ڈی سی جی لاہور، چیف انجنیر ٹیپا، سی ای او ایجوکیشن لاہور اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button