ایل ڈی اے کی ملکیتی قیمتی اراضی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، پراپرٹی پر فینسنگ اور ملکیتی بورڈ نصب کیے جائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور یاور بشیر ورک نے جاری آپریشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سبزہ زار سکیم کے ڈی بلاک کی 90 کنال سے زائد اراضی سے 40 سال پرانی تجاوزات و جھگیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ بلاک ای، ایف،جے اور ایل سے 210 کنال اراضی کو کلیئر کرکے فینسنگ کا عمل جاری ہے۔سبزہ زار کے مختلف بلاکس سے ایل ڈی اے ملکیتی مجموعی طور پر 300 کنال اراضی کلیئر کروائی گئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ان بلاکس کا دورہ کیا اورایل ڈی اے کی ملکیتی قیمتی اراضی کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر فینسنگ اور ملکیتی بورڈ نصب کیے جائیں۔ واگزار اور کلیئر کرائی گئی اراضی کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کیا جائے۔ کھاڑک نالہ نزد بابو صابو کے پاس واسا اور ایل ڈی اے اپنی اپنی اراضی کی فینسنگ یقینی بنائیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈائریکٹر واسا اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button