ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ٹھوکر انٹری پوائنٹ کے ایک طرف فٹ پاتھ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔فٹ پاتھ کے اوپر سولر لائٹس کی تنصیب مکمل، ریمپس پر کام جاری ہے۔سڑک کی دوسری طرف سڑک کی مرمت و بحالی اور توسیع کا کام جاری ہے۔سڑک کی ایک طرف ملنگ مکمل کر لی گئی ہے، اسفالٹ کا کام آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ٹریفک دباؤ اور رش کی وجہ سے کام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ کام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مرمت و بحالی و بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر سڑک کی توسیع اور مرمت و بحالی سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔صوبائی دارالحکومت کے اہم داخلی و خارجی راستے کو کشادہ اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button