فیصلے کا اطلاق تمام نجی دفاتر، فرنچائز، این جی اوز پر 13 نومبر سے 31 دسمبرتک ہوگا۔
ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
لاہور، فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان میں نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کو بلائیں گے اور 50 فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔

یہ اقدام سموگ صورت حال میں سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔






