ضلعی انتظامیہ لاہور ان ایکشن، یکم نومبر تا 12 نومبر ،گراں فروشی پر50 گرفتاریاں، 39 لاکھ سے زائد جرمانہ

رواں ماہ میں اب تک 3063 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 50 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج 50 گرفتاریاں کی گئی. 789 خلاف ورزیوں پر 39 لاکھ 54 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں. قائم مقام ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیں اور گراں فروشی پر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے پر بھی کارروائیاں جاری ہیں. قائم مقام ڈی سی لاہور نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں رسد و طلب کے عمل کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button