قائم مقام ڈی سی لاہور محمد صہیب بٹ کاگورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن کا دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ

قائم مقام ڈی سی لاہور محمد صہیب بٹ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور کو کالج پرنسپل کی جانب سے صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی.

قائم مقام ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو فی الفور صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کالج انتظامیہ طلبہ کو بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور تدریسی نظام کی بہتری کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی. قائم مقام ڈی سی لاہور صہیب بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر تعلیم اداروں کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button