وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا ڈی جی ایل ڈی ا ے کے ہمراہ جوہر ٹاؤن سکیم کا دورہ، تجاوزات سے واگزار کرائی گئی اراضی کا جائزہ لیا

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ جوہر ٹاؤن سکیم کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے جوہر ٹاؤن ایف بلاک میں تجاوزات سے واگزار کرائی گئی اراضی کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن سکیم سے ابھی تک 190 کینال اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس سے 30 سالہ پرانی تجاوزات و جھگیاں ختم کرا دی گئی ہیں۔ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور گجرپورہ سے ابھی تک 500 کینال سے زائد اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کی قیمتی اراضی واگزار کرانے پر ڈی جی ایل ڈی اے اور ان کی ٹیم کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،واگزار کرائی گئی جگہ کو موثر پلاننگ کے ساتھ مارکیٹ میں لایا جائے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلاننگ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button