وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اے ڈی پی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کے پہیے کو تیز کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بروقت کام شروع کرنے اور ورک پلان کے مطابق ان منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف منصوبوں کے پی سی ونز کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ منتخب ممبران اسمبلی کیلئے مختص ترقیاتی بجٹ کے مطابق پی سی ون کی تیاری کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ محکمے اپنے پی سی ونز تیار کرکے منظوری کیلئے محکمہ پلاننگ میں جمع کرائیں۔ ترقیاتی بجٹ کو معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
20 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
2 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
4 دن ago





