وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے تاریخ میں پہلی مرتبہ180یوم میں 10ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی ایک ریکارڈہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کو گھر بیٹھے ادویات کی فراہمی جاری ہے-پنجاب بھر میں 10ہزار سے زائد مریضوں کو میڈیسن کی فری ہوم ڈیلیوری ہوگئی ہے-محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہیپاٹائٹس کے 5700 سے زائد مریضوں کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں جبکہ ٹی بی کے 4200سے زائد مریضوں کوگھر بیٹھے ادویات موصول ہوئیں -مئی کے پہلے ہفتے شروع ہونے والا فری میڈیسن پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میڈیسن فری ہوم ڈیلیوری سے مریضوں کو ہسپتال آنے جانے کی صعوبت سے نجات مل گئی ہے۔ میڈیسن ہوم ڈیلیوری سے ہسپتالوں میں بھی رش میں کمی آرہی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے۔
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
4 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
4 دن ago






