کمشنر لاہور زید بن مقصود اور آر پی او اطہر اسماعیل نے بابا گرونانک جنم دن تقریبات کے حوالے سے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے سکھ یاتریوں و سکھ برادری کو بابا گرونانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور غیر ملکی سکھ یاتریوں اور منتظمین تقریبات سے بھی ملاقات کی۔ کمشنر لاہور اور آر پی او نے ڈی سی دفتر میں مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، سیف سٹی اتھارٹی کے دفتر میں جلوس کی مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے نگر کیرتن کے جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا،

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگر کیرتن کے جلوس پر فول پروف انتطامات کیے گئے۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گوردوارہ جات سمیت شہر کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر افسران بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ موجود تھے۔






