کمشنرفیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژن میں ریونیو امور اور بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کانفرنس منعقد ہوئی۔چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے طویل اجلاس میں میوٹیشن،سٹمپ ڈیوٹی،زرعی انکم ٹیکس،واٹر ریٹ سمیت مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔زرعی انکم ٹیکس سمیت دیگر شعبوں میں باقیداروں کے خلاف مہم کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ۔کمشنر نے ایولوایشن ٹیبلز،سب رجسٹرارز کی کارکردگی،ای رجسٹریشن،کی پوائنٹ انڈیکیٹرزKPIs کے اہداف کا بھی جائزہ لیا۔موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن،زیرالتواء میوٹیشن کو مکمل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئیں۔اجلاس میں ایکسپائرلیزکے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔واٹرریٹ کےبقیہ اہداف کی تکمیل کے لئے بھی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
50۔ ایکڑتک کی حامل زرعی اراضی کے ٹیکس کی ریکوری کے امور کی جانچ پڑتال کی گئی۔کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ فیصل آباد بالخصوص تحصیل سٹی وصدر میں سب رجسٹراراور ریونیو آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے تحریر کریں۔کنڈونیشن فیس کے لئے اسسمنٹ کرکے ایکشن پلان بنائیں۔آئندہ چند ایام میں کنڈونیشن فیس کی ریکوری میں واضح بہتری نظر آنی چاہیے۔ایکسپائر لیز کے کیسز بورڈ آف ریونیو کو بھجوائے جائیں اور قائمہ ہدایات کے مطابق عملدرآمد کرایا جائے۔پلس PULSEپراجیکٹ کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جائے اور خود بھی پراگریس مانیٹر کررہی ہوں۔
بورڈ آف ریونیو کے اقدامات کی سو فیصد تکمیل ترجیح ہے۔
ڈویژن کے اضلاع کے دورے کرکے کارکردگی کا جائزہ اور فالواپ لیاجائے گا۔ریونیو اہداف کی تکمیل اور ریکوری کے ٹارگٹس مکمل کرنا پرائمری ڈیوٹی ہے۔تمام اضلاع مسنگ خسرہ کی تکمیل کی جانچ پڑتال کرکے تصدیقی سرٹیفیکیٹ فراہم کریں۔سب رجسڑار آفسز کے باقاعدگی سے وزٹس کریں اور ڈسٹرکٹ رجسٹرار انسپکشن نوٹ درج کریں۔لاٹس کی نیلامی کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل وائز آگاہ کریں۔اب تک نیلامی نہ ہونے پر وضاحت بھی طلب کی۔سلوت سعید نے مزید ہدایت کی کہ
موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن کا باقی ماندہ کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ریونیو سے متعلقہ ڈیٹا ریونیو افسران کی فنگر ٹپس پر ہونا چاہیے۔اربن ون، ٹو اور سٹی وصدر فیصل آباد میں سٹمپ ڈیوٹی کے اہداف پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرز لاٹس کی نیلامی کے امور کو تحصیل وزٹس کے موقع پر ہی نمٹائیں۔کمشنر نے فیصل آباد میں مینوئل موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن کے کام کو سراہا اور کہا کہ عدالتی کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔
فیلڈ افسران کو ذمہ داریوں کا سختی سے ادراک کرائیں۔کام چوروں کا احتساب ناگزیرہے۔
ریونیو افسران کی پروفارمنس کے پی آئیزKPIs سے عیاں ہوگی۔
پورٹل پر ریونیو سے متعلقہ شکایات کے ازالہ میں واضح پیشرفت ہونی چاہیے۔ڈسپوزل کا میکنزم قابل عمل ہونا چاہیے۔
حقداروں کو ان کا حق پہنچانا فرض ہے۔غیرقانونی قابضین سے قبضے واگزارکراکر درخواست گزاروں کو ریلیف دیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے اراضی سے متعلقہ عوامی مسائل حل نہ ہونا باعث تشویش ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز کیسز میں دلچسپی لیں اور عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل اسی سطح پر نمٹائیں۔پورٹل پر ڈسپوزل نہ ہونے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے بازپرس ہوگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں ریونیو امور اور بورڈ آف ریونیو کے اقدامات پر مفآل بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عصمت،اے ڈی سی آرعثمان علی،اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔