ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں لاہور کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ مویشی منڈی کو جدید طرز پر بنانے کے لیے FWO کو ٹھیکہ دیا گیا تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو بنانے کی کل لاگت ساڑھے چار ارب روپے آئے گی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر انتظام پنجاب کی مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو ماڈل مویشی منڈی بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مویشی منڈی میں جدید طرز کے شیدز لگائے جائیں گے۔ مویشی منڈی میں کشادہ کار پارکنگ سٹینڈ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ ماڈل مویشی منڈی میں ایڈمن آفیسر بلاک، مسجد، بیت الخلا، ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔ ماڈل مویشی منڈی میں کوڑینٹائن سینٹر بنائے جائیں گے۔ پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے جدید طرز پر بننے سے پارکنگ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور لائیو اسٹاک سے منسلک شہریوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس ماڈل مویشی منڈی کا تصور برازیل کے ماڈل سے لیا گیا ہے، جس میں مویشی شوز کے لیے ایک مویشی ارینا بھی شامل کیا جائے گا۔ ماڈل مویشی منڈی کے بننے سے نہ صرف لاہور کی عوام مستفید ہوگی بلکہ دوسری جانب میٹ ایکسپورٹرز کو بھی فائدہ حاصل ہوگا، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔
Read Next
10 گھنٹے ago
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ اور چودھری فیصل اکرام کے ہمراہ سیالکوٹ کا دورہ
10 گھنٹے ago
ورلڈ بینک کے مشن کامجوزہ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کی تیاریوں کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب میں متعدد مقامات کا دورہ
10 گھنٹے ago
سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شیخوپورہ.ٹوبہ ٹیک سنگھ.جہلم اور لاہور میں 24 خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد
1 دن ago
پنجاب میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام نافذ کردیا۔پورے گوجرانوالہ ڈویژن میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس ہو چکا،ذیشان رفیق کی پریس کانفرنس
1 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے وزیر آباد اور گکھڑ منڈی کا دورہ
Related Articles
محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بھرتی ہونے والے 23 چیف افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،میونسپل کمیٹیوں میں ایم او آر کے طور پر تقرریاں
2 دن ago
لاہور کی تحصیلوں کی تعداد دگنی جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب پانچ تحصیلوں پر قائم ہے
2 دن ago
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے قلعہ لاہور کے اکبری دروازہ پر تحفظ و بحالی پراجیکٹ کے تحت کام جاری
3 دن ago