*صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی آڈوانی ہاؤس کراچی آمد*

سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کاکا کشنچند آڈوانی اور رکن سندھ اسمبلی و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی سے ملاقات کی۔آڈوانی ہاؤس آمد پر کاکا کشنچند آڈوانی، ڈاکٹر شام سندر آڈوانی، دیال داس آڈوانی، لچھمن داس آڈوانی اور دیپک آڈوانی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شہزاد میمن اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل ہالیپوٹو بھی موجود تھے۔سید ناصر حسین شاہ اور دیگر مہمانوں کو ثقافتی تحائف پیش کیے گئے۔اس دوران مختلف سیاسی، سماجی اور دیگر دلچسپ امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

جواب دیں

Back to top button