*وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی کامونکی میونسپل کمیٹی آفس آمد*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق گوجرانوالہ پہنچے، جہاں کامونکی میونسپل کمیٹی آفس آمد پر سید نوید حیدر شیرازی کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن، نوید احمد ڈپٹی کمشنر اور چودھری اختر علی خان رکن صوبائی اسمبلی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر مثالی گاؤں منصوبہ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں ستھرا پنجاب پروگرام کے مؤثر نفاذ، صفائی کے نظام میں بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، اعلیٰ معیار اور مکمل شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت پنجاب شہری و دیہی علاقوں میں یکساں ترقی کے وژن کے تحت عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صوبہ حقیقی معنوں میں ستھرا اور خوبصورت پنجاب کی تصویر پیش کر سکے۔

جواب دیں

Back to top button