پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پنڈی بھٹیاں میں ساڑھے 5ارب کی لاگت سے سیوریج کے میگا پراجیکٹ کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اور وزیراعلیٰ کی کوارڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق، ایم پی اے میاں عون انتصار بھٹی، سابق ایم پی اے میاں انتصار حسین بھٹی، چوہدری تہور حسین تارڑ،اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عادل حسین رانجھا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور معززین اس موقع پر موجو د تھے۔صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق کاکہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب عوام کو میونسپل سروسز کی بہتر فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج اور دیگر میونسپل سروسز کے تاریخی منصوبے شروع کیے گئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہت بہتری آئیگی۔انکاکہناتھا کہ پنڈی بھٹیاں کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا پی ڈی پی پرواجیکٹ ہے جس کے تحت شہر بھر میں سیوریج، ٹف ٹائل،پارک،سٹریٹ لائٹس،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ڈسپوزل ورکس اور میونسپل کمیٹی کے لیے ضروری مشینری خریدی جائیگی۔اس منصوبے کی تکمیل سے پنڈی بھٹیاں شہر اور اس کے گردو نواح میں نکاسی آب اور بالخصوص برسات کے موسم میں بارشی پانی کے فوری نکاس کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کی کوارڈنیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہر دور میں حافظ آباد سمیت صوبہ بھر میں تعمیرو ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو تاہے۔موجو دہ دور حکومت میں حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں تقریبا 14ارب روپے کی لاگت سے سیوریج،سڑکوں، گلیوں کی تعمیر سمیت دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائینگے اور ان منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے متعلقہ محکموں کے افسران اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی و احتیاطی اقدامات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایاجائے تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقہ کی تعمیرو ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے ان منصوبوں میں میٹریل کے استعمال کو ہر لحاظ سے سوفیصد بہتر ہونا چاہیے۔ ناقص، غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور تعمیراتی کام میں کسی قسم کی تاخیر یالاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب اتھارٹی کے نئے ڈی جی تعینات، پی اے ایس گریڈ 19کے آفیسر عمر جاوید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
2 دن ago
پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس کے افسران کی چھ ہفتوں کی لازمی پروموشن ٹریننگ کا شیڈول جاری
4 دن ago
پی ڈی پی: 82 واٹر سٹوریج ٹینکس اور 63 ڈرینز کی تعمیر مکمل ہوگئی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
4 دن ago
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے،سی ای او نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
7 دن ago
مثالی گاؤں کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا،اگلے مرحلے میں 7500 دیہات کا انتخاب ہوگا،ذیشان رفیق
Related Articles
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت پنجاب انکلیوسیو سٹیز پروگرام کا اجلاس
1 ہفتہ ago
محکمہ بلدیات پنجاب تقرروتبادلے،فدا میر چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل آباد،ناصر نعمان ڈپٹی سی او سمن آباد زون،اشرف گوندل سی او بھکر تعینات
1 ہفتہ ago




