وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت میونسپل کمیٹی سمبڑیال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقریب میں بطور صوبائی وزیر بلدیات شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ سمبڑیال میں ان ترقیاتی منصوبوں کا آغاز شہری سہولیات کی بہتری، صاف ستھرا ماحول اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے مؤثر نظام، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور خوبصورتی کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔ ان شاء اللہ یہ اقدامات سمبڑیال کی ترقی اور خوشحالی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*وزیراعلٰی کی ہدایت پر سُتھرا پنجاب کے ویسٹ کولیکشن پوائنٹس، ڈمپ سائٹس پر شجرکاری کا فیصلہ*
3 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ کا 100 مثالی دیہات میں برتھ رجسٹریشن کیمپس لگانے کا فیصلہ
3 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے فیصل شہزاد کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی تعینات کر دیا*
3 دن ago
سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس،اے ڈی پی 2026-27 کی 428سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
3 دن ago






