تحصیل نشتر میں 2 مزیدجعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دوکانداروں کو جرمانہ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

تحصیل نشتر میں 2 جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دوکانداروں جرمانہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں.ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ جعلی مجسٹریٹ احسان ولد اصغر علی اور عمران ولد ملک بوٹا پر دفعہ 419 کے تحت ایف ائی آر درج کروا دی گئی ہے اور جعلی مجسٹریٹس کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ دوکاندار حضرت سے اپیل ہے اگر کوئی جعلی مجسٹریٹ آپکی دوکان پر پرائس انسپکشن کرنے آئے تو فوری ڈی سی آفس یا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں اطلاع دیں اور شکایات کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر

0307 0002345

اور ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ دوکانداروں کے ساتھ دھوکے بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کی تمام تحصیلوں میں گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button