ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی طرف سے بہترین کارکردگی والے افسران کو تعریفی اسناد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز(کے پی آئیز)، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران ( ڈی جی پی ایچ اے عتیق الرحمن، اے ڈی سی ریونیو شبیر حسین بٹ (سابق اے ڈی سی جنرل)، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ( وزیرآباد رب نواز، سٹی اقراء مبین، صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، کامونکی ڈاکٹر ماہم واحد، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر معیذ منصور، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر جاوید اختر، ایس این اے تنویر عباس، پی آر او حافظ عبدالوحید، پی اے ٹو ڈی سی سہیل راٹھور، کمیرہ مین ارحم علی) کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد تعریفی سند سے نواز رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اپنے دفتر میں ان افسران سے ملاقات کی کہا کہ ہمارا مقصد اور مشن صرف خلق خدا کی خدمت اور اس کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ جو افسران اپنے فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کریں گے ان کے کام کو سراہا جائے گا۔ آج ان افسران کو تعریفی سند دینے کا مقصد دوسروں کو بھی ترغیب دینا ہے کہ وہ بھی محنت اور دیانتداری سے کام کریں گے تو آئندہ وہ بھی اس فہرست میں شامل ہوں گے۔ سو فیصد میرٹ پر ان افسران کو منتخب کیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے گورننس انیشیٹوز پر عملدرآمد سے گوجرانوالہ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔ افسران عوامی فلاح کے 32 بنیادی کارکردگی اعشاریوں سمیت محکمانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔

جواب دیں

Back to top button