کراچی میں کچرا پھینکنے والوں جرمانہ ہو گا۔بلدیہ عظمٰی کراچی کے میونسپل انسپکٹرز کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ جنھیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ مل کرشہر کا تفصیلی سروے کرنے اور کچرے کے پوائنٹس کی نشاندہی کی بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
انفورسمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ڈیپارٹمنٹ، کے ایم سی کے تمام میونسپل انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر (ز) / اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ز) کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ اختیار کے کمرشل اور انڈسٹریل زونز سے بے قاعدہ کچرے کو ٹھکانے لگانے کے خلاف سروے کریں۔ (S.S.W.M.B) اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 136 کے مطابق میونسپل مجرموں کے خلاف جرمانہ عائد کریں۔
کاظم مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر، انفورسمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ڈیپارٹمنٹ، کے ایم سی (سیل# 0315-0234832) کو اس سلسلے میں فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ انفورسمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ڈیپارٹمنٹ، کے ایم سی اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے درمیان ہر طرح کی کوآرڈینیشن کی دیکھ بھال کرے گا۔
پیش رفت رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر پیش کی جائے گی۔