وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نمایاں کامیابی پر مبارکباد

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں وزیراعلٰی سندھ علی شاہ نے کہا ہے کہ میں اپنے جیالوں کو جیت کی اس خوشی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سندھ کے 18 اضلاع میں عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی پر اپنا اعتماد بحال رکھا۔ ہم عوام کے شکرگزاز ہیں کہ انہوں نے ہم پر اپنا یقین مقدم رکھا۔عوام کوہر طرح کی سہولت دینے کے لیے کوشاں ہیں اور رہیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ عوام نے اپنے ووٹوں سے ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی مفادات پر پورا اترتی ہے۔عوام کا بھروسہ ہی ہماری سب سے بڑی جیت ہے۔ہم جمہوری اقدار کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن پر کاربند رہتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button