محکمہ خزانہ پنجاب نے 229 بلدیاتی اداروں کو ایک ارب 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کا یو آئی پی ٹیکس شیئر جاری کر دیا ہے۔یہ گرانٹ جولائی،اگست کی جاری کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 21 کروڑ 34 لاکھ 51 ہزار روپے کا شیئر جاری کیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو 7 کروڑ 26 لاکھ، سرگودھا دو کروڑ 89 لاکھ، گوجرانوالہ 3 کروڑ 10 لاکھ، گجرات 2 کروڑ 55 لاکھ،سیالکوٹ دو کروڑ 68 لاکھ، ملتان 3 کروڑ 64 لاکھ، بہاولپور ایک کروڑ 30 لاکھ، ساہیوال دو کروڑ 40 لاکھ، ڈی جی خان ایک کروڑ 43 لاکھ اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو 7 کروڑ ایک لاکھ روپے یو آئی پی ٹیکس شیئر کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔