*چیف سیکرٹری پنجاب کی ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت*

چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔عوام کی سہولت اور رہنمائی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا

، آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام، کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگوانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔چیف سیکرٹری نے صفائی میں بہتری، تجاوزات کے مستقل خاتمے، فلٹریشن پلانٹس، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال سے متعلق احکامات جاری کر دیئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود انتظامی افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔افسران اپنے فرائض عوامی خدمت کے جذبےکے تحت سر انجام دیں۔

جواب دیں

Back to top button