چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا. اجلاس میں میونسپل سروسز اور انتظامی امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا نے واضح کیا
کہ غیر قانونی تعمیرات، عارضی و مستقل تجاوزات پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا حکم ہے۔ مارکیٹس و دکانوں کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت ،مارکیٹس اور دکانوں کے رقبے کو زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دیا جائے۔تجاوزات مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے، کالی ڈھیروں کی بلدیہ عظمیٰ لاہور کی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں۔ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے تجاوزات قائم نہ کریں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام نہ کروائیں۔