بلدیہ عظمٰی لاہور نے 933غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف ایف آئی آر اور 61 کو سیل کر دیا۔مالی سال 2024۔25 کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوورچارجنگ کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئیں۔رواں مالی سال آپریشن کو مزید مواثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کیا جائے گا۔اوورچارجنگ کے خلاف ایم سی ایل، لاہور پارکنگ کمپنی مشترکہ آپریشن کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ایم سی ایل کاشف جلیل کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم نے انسپکٹرز کے ہمراہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور اوورچارجنگ کے خلاف سمن آباد زون میں 178،گلبرگ زون 189،راوی زون59،علامہ اقبال زون130،داتا گنج بخش زون169،شالیمار زون 90،نشتر زون 94،واہگہ زون 19 اور عزیز بھٹی زون میں5 مقدمات درج کروائے۔61 غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کا خاتمہ کیا گیا۔جعلی پارکنگ اسٹینڈز چلانے والوں کو گرفتار کروایا گیا۔ایم سی ایل کی طرف سے یہ ریکارڈ کارروائیاں ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 مسمار،دو سربمہر
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور نے پرانی میوہ منڈی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا لی چار دکانیں مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا داتا گنج بخش اور واہگہ زون میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار، 5 سربمہر
2 دن ago
پاکستان اورآسٹریلیا ون ڈے سیریز،ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا عملہ صفائی آپریشن پر تعینات
2 دن ago
راوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن کیا،متعدد کاروباری مراکز سیل
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کے لئے جون کا شیڈول جاری کر دیا
2 دن ago
آبائی شہروں سے عید منا کر واپس آنے والے پردیسیوں کیلئے ریلوے اسٹیشنز،بس اسٹینڈ،عوامی رش کے مقامات پرخصوصی صفائی انتظامات
3 دن ago



