ڈپٹی کمشنر لاہور کامراکہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، پاک فوج کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نےانتظامات پر بریفنگ دی

ضلعی انتظامیہ لاہور، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے متحرک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر قائم ریلیف کیمپس میں متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مراکہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں پاک فوج کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے انہیں انتظامات پر بریفنگ دی۔ کیمپ میں 24 گھنٹے میڈیکل سہولیات کے لیے ڈاکٹرز اور عملہ تعینات ہے۔ متاثرین کو معیاری خوراک، بستر، صاف پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ بچوں کے لیے دودھ، کپڑوں اور تعلیمی سرگرمیوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور صفائی کے انتظامات کو مثالی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کے تعاون سے امدادی سرگرمیاں مؤثر طریقے سے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خود کیمپس کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ انتظامیہ متاثرین کی باعزت واپسی تک تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button