وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین(Dr. Emma Xiaoqin Fan) نے ملاقات کی،ملاقات میں جاری ترقیاتی منصوبوں، معیشت کی مضبوطی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں زراعت، صحت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اورڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ پر تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا-جلال پور ایریگیشن پراجیکٹ اور کلین انرجی کے بارے میں بات چیت کی گئی-ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے وویمن ایمپاورمنٹ اور پنجاب حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا -وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کے مختلف منصوبوں میں مالی و تکنیکی معاونت کی تعریف کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اے ڈی بی کا تعاون عوام کی خوشحالی اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے-انہو ں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ مزید اشتراک کار پنجاب میں ترقی کے مقاصد کو مزید تقویت دے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ریزیڈنٹ مشن کی ڈاکٹر ایما ژاؤچن فین نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان، خصوصاً پنجاب کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ پنجاب کی کلائیمٹ پالیسی ماحول اور اکانومی کیلئے سودمند ثابت ہوگی-
Read Next
17 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
2 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
4 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



