ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پر25نومبرخواتین پرتَشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرایل ڈی اے ہیڈآفس جوہر ٹاؤن کو اورنج رنگ کی لائٹس سے روشن کردیاگیا۔
ایل ڈی اے ہیڈآفس جوہر ٹاؤن آئندہ تین روز اورنج لائٹس سے روشن رہے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاہے کہ دفتر کو اورنج رنگ میں روشن کرنے کا مقصد خواتین پر تشدد کے خاتمہ کی آگاہی مہم کا حصہ بننا ہے۔ معاشرتی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔خواتین پرتشددکا خاتمہ کیے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں 25 نومبر تا 10 دسمبر خواتین پر تشدد کے خاتمے کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔