ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم پر اہم اجلاس ہوا. سی ای او ہیلتھ نے پولیو مہم سے متعلق سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی. لاہور میں 27 انوائرمینٹل نمونہ جات تھے جو کہ 06 مختلف سائٹس سے لئے گئے ہیں.
ڈی سی لاہور نے کہا کہ رواں سال میں ماہ ستمبر اور اکتوبر میں پولیو مہم میں نمایاں بہتری آئی ہے اور لاہور میں پولیو وائرس کی صورتحال میں بھی بہتری نظر آئی ہے، عالمی مبصرین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور مائیکروپلان کے مطابق پولیو مہم کو بہترین انداز میں چلا رہی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو فیلڈ ورکرز ہر بچے(پانچ سال سے کم عمر) تک پولیو کے قطروں کی رسائی ہر ممکن یقینی بنائیں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے. ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کو بھی اسی کامیابی اور لگن کے ساتھ چلایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کو پولیو فری بنانے کا عزم ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم میں جو کوتاہیاں سامنے آئیں ہیں ان پر قابو پا کر آئندہ بھی پولیو مہم کو اسی جذبے اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیمیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور لگن سے سر انجام دے رہی ہیں. اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، عالمی مبصرین، ایریا انچارجز سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی.