ڈی سی لاہور سید موسیٰ شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے فیلڈ میں متحرک ہے. انہوں نے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کیے.
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ملتان روڈ کے علاقے میں صفائی، تجاوزات و غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اقدامات جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی سڑک کنارے مٹی کے ڈھیر کو لازمی صاف کریں اور گندگی کے ڈھیر جمع نہ ہونے دئیے جائیں اور ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی بطور ٹیم ورک صفائی انتظامات میں بہتری لائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر بھر مین روڈز، پارکس، گلیوں و محلوں میں صفائی کے مناسب انتظامات یقینی بنائیں اور کسی بھی مقام پر لگے بینرز و سٹیمرز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ متعلقہ ایم او آر عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں اور تجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے. ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہوں اور ریڑھیوں کو فی الفور ہٹایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم پارکنگ اسٹیندز پر فوکس کیا جائے اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہری آبادی سے جانوروں و جھگیوں کے انخلاء کی بھی ہدایت کی اور جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کے لئے الگ خیمہ بستی قائم کرکے منتقلی کے احکامات صادر کیے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جانوروں کو شہری آبادی میں نہ رہنے دیا جائے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں.