وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کاریجنل آفس لاہور کا دورہ، افسران سے ملاقات

وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور افسران سے ملاقات کی۔ وفاقی محتسب نے ریجنل آفس لاہور کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ لاہور آفس نے سال 2024 میں 46،496 شکایات پر فیصلے کئے اور تمام دفاتر میں سرِ فہرست رہا۔ میٹنگ میں وفاقی اداروں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر فرمایا کہ یہ عوام کا ہم پر بڑھتےہوئے اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں تاکہ عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔ بعد ازاں وفاقی محتسب نے شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سنا اور ان کے مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔ بعد ازاں وفاقی محتسب نے بنیاد فاؤنڈیشن کی نائب چئیر پرسن محترمہ شاہین عتیق الرحمان صاحبہ سے ملاقات کی اور بچوں کے حقوق کے تحفظ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے مشاورت کی اور اس نیک عمل میں اپنی ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

Back to top button