شہریوں کے لئے خوشخبری،جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور مصطفٰی ٹاؤن میں واقع رہائشی وکمرشل پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی آسان اقساط پر خرید سکیں گے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے ایل ڈی اے کا احسن اقدام، ایل ڈی اے نے پہلی قرعہ اندازی کی کامیابی کے بعددوسری قرعہ اندازی کے شیڈول کا اجراء کر دیاہے۔ ایل ڈی اے اس سال پہلی قرعہ اندازی مارچ میں کرے گا۔

ایل ڈی اے قرعہ اندازی میں جوہر ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن کے پلاٹ آسان اقساط پر قرعہ اندازی میں رکھے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے 50 رہائشی اور 15 کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر رہا ہے۔ شہری جوہر ٹاون، جوبلی ٹاون اور مصطفی ٹاون میں رہائشی وکمرشل پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے خرید سکیں گے۔شہریوں کو تین سال کی 12 مساوی اقساط میں ادائیگی کر نے کے سہولت دی گئی ہے۔ شہریوں کے لیے آج کی قیمت پر تین سال کی ادائیگی پر مکمل ڈویلپڈ پلاٹ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 18 مارچ 2025ء کو ایکسپوسنٹر جوہر ٹاون میں منعقد کی جائے گی۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5مارچ جبکہ درخواستیں 27 جنوری سے موصول کی جائیں گی۔قرعہ اندازی میں جوہر ٹاون آر بلاک کے ساڑھے سات مرلہ، ایف ون بلاک کے ایک کنال کے پلاٹ رکھے گئے ہیں۔جوہر ٹاون ایف وَن بلاک کے ایک کنال پلاٹ کی فی مرلہ قیمت16لاکھ 50ہزارروپے رکھی گئی ہے۔جوہر ٹاؤن کے ایک کنال پلاٹ کی درخواست کی ناقابل واپسی فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جوہر ٹاؤن 7.5 مرلہ رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت23لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔جوہر ٹاؤن کے 7.5 مرلہ پلاٹ کی درخواست کی ناقابل واپسی فیس 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جوبلی ٹاون اے اینڈ بی بلاک کے10 مرلہ رہائشی پلاٹ کی فی مرلہ قیمت13لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔جوبلی ٹاون اے اینڈ بی بلاک کے10 مرلہ رہائشی پلاٹ کی درخواست کی ناقابل واپسی فیس18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔مصطفی ٹاؤن ہدایت اللہ بلاک کے 2مرلہ کمرشل پلاٹ کی فی مرلہ قیمت 28لاکھ روپے اور درخواست کی ناقابل واپسی فیس 10ہزار روپے رکھی گئی ہے۔شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ، ویب سائٹ سے ان لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر بھی قرعہ اندازی کی درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button