محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں سے خواتین کھلی کچہری اور خواتین سہولت کاری ڈیسک کے حوالے سے ڈیٹا مانگ لیا ہے۔نظر ثانی شدہ آپریٹنگ پروسیجرز کے تحت ڈائریکٹر ڈیٹا کلیکشن پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کو معلومات فراہم کی کی ہدایات کی گئی ہیں۔سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ کے سلسلہ میں بلدیہ عظمٰی لاہور، میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے چیف افسران کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل سیکشن آفیسر پروجیکٹ کی گائیڈ لائنز جاری کی گئی تھیں۔





